پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آن لائن مویشی منڈی کا اجراء کر دیا

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آن لائن مویشی منڈی کا اجراء کر دیا ہے.شہری آن لائن اپلیکیشنزاور ویب سائٹ پر جانوروں کی خریدوفروخت کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔تقریب میں سی ای او تاثیر احمد، طلعت نصیر پاشا، اسلم ندیم،محمد ریاض، عاطف میمن،کرنل ریٹائرڈ شہزاد، بورڈ ممبران جبکہ ویڈیو لنک پر کمشنر گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، سیکرٹری لائیو اسٹاک موجود تھے۔۔۔

تقریب کے مہمان خصوصی چئیرمین بورڈ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی ابراہیم طارق شفیع نے آن لائن مویشی منڈی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ابراہیم طارق شفیع نے اس،موقع پر کہا کہ شہری اب اپنا جانور گھر بیٹھ کر خریدوفروخت کرسکتے ہیں۔آن لائن مویشی منڈی سے شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔آن لائن خریدوفروخت سے شہری گرمی کی شدت سے بچیں گے اور مویشی منڈیوں میں رش کم ہوگا۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد غیر ممنہ ویڈیوز کو آپ لوڈ نہیں کیا جاسکے گا۔ آن لائن اپلیکیشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے جانوروں کی ہی ویڈیوز آپ لوڈ کی جاسکیں گی۔آن لائن مویشی منڈی سے ہم معیشت کو دستاویزی بنانے کی طرف گامزن ہیں۔جانور کے مالی معاملات کیش آن ڈلیوری ہوں گے۔

7

شہری اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر، ای میل، اور فون نمبر لکھ کر اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے۔

نادرا سے تصدیق شدہ شخص ہی آپلیکیشن پر اکاؤنٹ بنا پائےگا۔

جواب دیں

Back to top button