صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر سیکرٹری خوراک نے کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل کردیئے ہیں ۔ وزیر خوراک نے بتایا کہ متعلقہ افسران نے فلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہ لیکر غفلت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر خواراک بلال یاسین کے مطابق افسران کے خلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں نااہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی۔ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹس میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر، راولپنڈی اور گوجرخان کے افسران شامل ہیں۔ شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرخان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز معطل کیے گئے۔ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں 7 فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، 3 فوڈ گرین انسپکٹرز اور 1 جونئیر کلرک معطل ہوئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق متعلقہ افسران مکمل کلئیرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے سٹاک کے ذمہ دار ہوں گے۔
Read Next
4 دن ago
تاجروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وزیر فوڈ سیفٹی سلمی بٹ
5 دن ago
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جدید زرعی طریقوں کا فروغ ناگزیر ہے،وزیر فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ
2 ہفتے ago
لاہور میں آٹے کی عدم دستیابی پر محکمہ فوڈ سیفٹی کا سخت ایکشن؛ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر معطل،6 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری
2 ہفتے ago
غذائی تحفظ کیلئے ٹی او آرز،ضوابط میں ترمیم کی تجاویز تیارکرلیں،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago





