میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
چیف ڈیجٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن دفتر سے لیاقت باغ تک ریلی نکالی گئی،
آگاہی واک ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم,چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ساتھ,چیف آفیسر ایم سی راوالپنڈی, سی او/ آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد اور سی او/ ایم سی آر, شاہد غفور پراچہ صدر انجمن تاجران راولپنڈی ،طارق جدون صدر سمال چیمبرز اینڈ ٹریڈرز، چوہدری فخر وڑائچ صدر لیبر ونگ ایم سی آر، امیر الدین میر چیئرمین یوسی 34 راولپنڈی، شہریوں اور صحافیوں سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی،
آگاہی واک کے موقع پر ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم,چیف ڈیجیٹل مانیٹرنگ آفیسر لوکل گورنمنٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا