ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے،سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد، متعدد املاک سربمہر.

رمضان المبارک میں انتظامی افسران فیلڈ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی سخت چیکنگ کے لیے پوری طرح متحرک ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز کے فیلڈ میں سرپرائز دورے کیے گئے. سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا اور بھاری جرمانے عائد اور متعدد املاک سربمہر کیے گئے. اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدی افضل ڈوگر نے بیدیاں روڈ پر انسپکشن کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 3 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا.

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے سہولت رمضان بازار کا دورہ کیا اور صارفین سے فیڈ بیک لیا اور صارفین نے تسلی بخش جوابات دیے. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ٹاؤن شپ بازار کا دورہ کیا اور لائیو سٹاک کو چکن کی قیمتوں پر فوکس کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن اور شادمان ریڑھی بازار کا بھی معائنہ کیا. انہوں نے رمضان سہولت و ریڑھی بازار انتظامیہ کو صفائی و ستھرائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے نے سہولت رمضان بازار سبزہ زار میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں و معیار کی چیکنگ کی اور سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے. اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے قیمتوں کی انسپکشن کی اور خلاف ورزی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد، ونڈالہ روڈ پر 1 دکان بھی سیل کیا. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے صدر بازار کا دورہ کیا اور متعدد دکانداروں کو اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ ٹاؤن نے سبزی منڈی میں پرائس انسپکشن کی اور سبزی و فروٹ سٹالز کو وارننگز و جرمانہ عائد کیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں پوری طرح سے متحرک ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں.

جواب دیں

Back to top button