کلین مشن کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل رائیونڈ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اے سی رائیونڈ ذوہیب ممتاز، ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام بھی ان کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے اڈا پلاٹ، موٹر وے و اطراف میں صفائی نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی اور گندگی نہ پھیلائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گندگی کے پوائنٹس کی نشاندہی پر فی الفور گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں کوڑا کرکٹ کو ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کو جلانے والے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے. انہوں نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے لئے آپریشنز جاری رکھے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کی آسانی کے لیے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہترین بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحتمند معاشرے کا ضامن ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے کاوشیں جاری ہیں.






