ایم سی ایل،غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ،بلڈنگ سروئیر حافظ عاقب اور گل فراز معطل،بلڈنگ انسپکٹر بلال احمد کی خدمات واپس

بلدیہ عظمٰی لاہور نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے غیر قانونی تعمیرات کی شکایات پر دو زونز کے بلڈنگ سروئیر معطل کر دیئے ہیں۔جن میں واہگہ زون کے حافظ عاقب اور علامہ اقبال زون کے گل فراز شامل ہیں۔داتا گنج بخش زون کے بلڈنگ انسپکٹر بلال احمد کو فارغ کر دیا گیا ہے۔جس کی خدمات محکمہ بلدیات پنجاب کو واپس کر دی گئی ہیں۔بلال احمد کو نشتر زون بطور بلڈنگ انسپکٹر سیکرٹری بلدیات کی طرف سے سروس ضبط کرنے کی سزا بھی ہو چکی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button