*نکاسی آب پر مامور محکمے۔ ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں۔کمشنر لاہور کی ہدایات*

لاہور شہر میں تیز بارش کی پیشگوئی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے نکاسی آب کے حوالے سے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ نکاسی آب پر مامور محکمے، ٹریفک پولیس اور انتظامی محکمے الرٹ پر رہیں، ورکنگ ڈے ہے بارش میں مین اور ذیلی سڑکوں کو کلیئر رکھا جائے اور ٹریفک روانی قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مشینری نشیبی علاقوں اور ہاٹ سپاٹس کے قریب موجود ہونی چاہیے۔ واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، تمام اے سی ز اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام ٹاون ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ورکنگ ڈے ہے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے فوری ردعمل دیا جائے، سی بی ڈی اور روڈا سمیت تمام فیلڈ ٹیمیں اپنے پوائنٹس پر ردعمل دینے کیلئے الرٹ رہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے۔ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button