پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے ای پی اے کا بڑا اقدام،ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے حکم پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیا گیا ہے۔اسٹبل برننگ سیزن کے دوران موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں ٹیمیں گشت کریں گی۔اسکواڈز 24 گھنٹے تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کریں گےایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کی تعیناتیکسانوں کو اسٹبل برننگ کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی ہدایت ،خلاف ورزی کی صورت میں رپورٹ ای پی اے ہیلپ لائن 1373 پر دی جائے گی۔ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گشت کے دوران واٹس ایپ لوکیشن آن رکھیں

ڈی جی ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ: زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔تمام ڈپٹی کمشنرز کو اسکواڈز سے مکمل تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان ظفر کواسٹبل برننگ کے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کسان اطلاع کے لیے ای پی اے واٹس ایپ نمبر 0305-7329549 پر رابطہ کریں






