محکمہ خوراک پنجاب کے 7 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری،عمران بلوچ،رائے مشتاق، علی عمران،احمد جاوید، عاطف کمبوہ، حسنات رضا،محمد خالد شامل

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب کے 7 افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانولہ عمران بلوچ کا تبادلہ ساہیوال کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال رائے مشتاق کا تبادلہ فیصل آباد کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل آباد علی عمران کا تبادلہ گوجرانوالہ کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان احمد جاوید کا تبادلہ اٹک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹینڈر) ڈی جی آفس لاہور عاطف کمبوہ کا تبادلہ بہاولپور،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اٹک حسنات رضا کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا ہے۔محمد خالد کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گجرات تعینات کر دیا گیاہے۔محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ پنجاب نے افسران کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button