پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ، ڈی جی ایل ڈی اے کی جاری ریفارمز بارے بریفنگ

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیسلٹیشن سنٹر میں جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے یومیہ موصول ہونے والی درخواستوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں یقینی بنائی جا رہی ہے۔ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر سروس ڈلیوری بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ شہریوں کا فیڈ بیک جاننے کے لیے کال سنٹر کو جلد بحال کر رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔بزرگ شہری کا بہتر سروسز کی فراہمی اور بروقت این او سی کے اجراء پر اظہار تشکرکیا۔

بیرسٹر سلطان باجوہ نے پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے بھی فیڈ بیک لیا۔پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ نے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کے عمل کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہری گھر بیٹھے ایل ڈی اے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کرا رہے ہیں،825 درخواستیں موصول، چالان جمع کرانے والے تمام افراد کو نقشے جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے، ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ سروس میں بہتری لانے کے لیے ہیومن ریسورس کا انٹریکشن کم سے کم کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button