اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی 6 عارضی مویشی منڈیوں کو ریکارڈ 349.5 ملین روپے نیلام کر دیا گیا۔ قربانی کے جانوروں کی عارضی مویشی منڈیوں میں کیش لیس نظام کو یقینی بنایا جائیگا۔ نیلامی کا عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، سیکٹر I-12 کی عارضی مویشی منڈی 200.1 ملین روپے میں جبکہ سنگجانی میں عارضی مویشی منڈی 62.5 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔ اسی طرح ضیاء مسجد کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 50 ملین روپے اور سلطانہ فائونڈیشن کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 25 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔ جبکہ جاپان روڈ پر عارضی مویشی منڈی 6.2 ملین روپے اور بہارہ کہو پر عارضی مویشی 6.1 ملین روپے میں نیلام عام ہوئی۔ اسطرح مجموعی طور پر 6 مختلف مویشی منڈیوں کو 349.5 ملین روپے میں نیلام کیا گیا۔ گزشتہ برس منعقد ہونے والی عارضی مویشی منڈیوں کے نیلامی کے مقابلے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔ مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیادوں پر کیا گیا۔نیلامی کے عمل میں 104 بولی دہندگان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی روک تھام کیلئے ڈی ایم اے کی متعلقہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصد عوام کی سہولت، حفظانِ صحت اور شہر کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
Read Next
7 دن ago
*چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا فیصل مسجد کا دورہ*
2 ہفتے ago
سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی
3 ہفتے ago
سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کو جدید اور مثالی دارالحکومت بنانے کے لئے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے کاموں میں تیزی
3 ہفتے ago
سی ڈی اے جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کی فراہمی کے لئے پُرعزم
3 ہفتے ago





