وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں مگر مسلم لیگ ن نے ایک سال میں وفاق اور پنجاب میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں، پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے،تمام صوبوں کو پیغام ہے خدمت کی سیاست میں ہمارا مقابلہ کریں۔ جب کسی کے پاس کہنے کو کچھ نہ ہو تو پھر بس گالی ہی رہ جاتی ہے۔ اب عوام کو گالم گلوچ،بدتمیزی، جلاؤ گھراؤ اور وفاق پر یلغار نہیں چاہئے۔پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کے لوگوں کیلئے بھی منصوبے ہونے چاہیے۔جو نام نہاد صحافی اور تجزیہ کار کہتے تھے ن لیگ ختم ہو گئی ہے وہ آج کہتے ہیں ہمارے جلسے ناکام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب کے ایک سال کی کارکردگی تاریخی کامیابیوں اور عوامی خدمت کا عمدہ نمونہ ہیں۔فروری کا مہینہ ملکی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے۔ 8 فروری کے انتخابات کے بعد ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، لیکن 26 فروری کو مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھا کر پنجاب کو استحکام دیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں جو محبتیں اور کامیابیاں سمیٹی ہیں، ان کی کوئی مثال نہیں ہے۔نارووال میں سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح عوامی جلسے میں تبدیل ہوگیا،جو عوام کی مسلم لیگ ن اور وزیر اعلٰی پنجاب کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جن نام نہاد تجزیہ کاروں اور صحافیوں کا دعویٰ تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوگئی، آج وہی کہتے ہیں کہ ہمارے جلسے کامیاب نہیں ہیں۔ یہ ان کا دوہرا معیار ہے۔مریم نواز نے پنجاب کے عوام کے لئے 90 سے زائد تاریخ ساز منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی صوبے کو مریم نواز کے 365 دن کی کارکردگی رپورٹ درکار ہو تو ہم یہ تحفے کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔ خدمت کا مقابلہ کریں، الزامات نہ لگائیں۔ کچھ لوگ گالی گلوچ اور وفاق پر حملوں کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں، لیکن عوام کو خدمت کی سیاست پسند ہے۔ جب دلیل ختم ہوتی ہے تو یہ لوگ کالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔ جن لوگوں کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے، وہ وزیراعلیٰ کے لباس اور انداز پر گھٹیا تبصرے کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ن لیگ کی کارکردگی ہمارا طرۂ امتیاز ہے اور رہے گی۔ اگلا سال گزشتہ سال سے مزید بہتر ہوگا۔ ہماری ترجیح صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب منصوبہ ہر امیر و غریب کے لیے یکساں فوائد کا حامل ہے۔ ہم نے صفائی اور بنیادی ڈھانچے کے ذریعے عوامی دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے ماسٹر پلانز منظوری کے قریب ہیں۔ اب پنجاب کے ہر شہر میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کا جدید نظام ہوگا۔ لاہور کے ڈویلپمنٹ پلان میں اب تمام کچی آبادیوں میں بھی سیوریج اور دوسرے ترقیاتی کام ہونگے۔وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا ہے، آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا گیا ہے، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہماری اکانومی اور پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
13 گھنٹے ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
13 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
Related Articles
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
6 دن ago



