*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ،آپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ میں واسا اور ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔

پراجیکٹ ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن میں درپیش مسائل اور پیش رفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم ڈال دیا گیا ہے، بیک سائیڈ پر باؤنڈری وال مکمل کر لی گئی ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ کے فساڈ پر کام تیزی سے جاری ہے، مارکیٹ کے اندر بھی تعمیراتی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں ایگزاسٹ سسٹم کی تنصیب جاری ہے، ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بھی بنایا جائے گا۔ٹولنٹن مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ پر کام جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دو شفٹوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ بجلی کی تاروں و تنصیبات سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کے لیے لیسکو حکام سے کوارڈینیشن کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اپ گریڈیشن کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سے ٹولنٹن مارکیٹ سے گندگی کا خاتمہ ہو گا، مارکیٹ کا ورکنگ انوائرمنٹ بہتر ہوگا۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button