پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 17 ویں اجلاس میں 93 ارب 23 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں محکمہ جنگلات میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام کے لیے 6ارب کے فنڈز کی منظوری ,اربن ڈیویلپمنٹ سیکٹر کی 12 سکیموں کے لیے 74 ارب روپے اور روڈز سیکٹر کی3 سکیموں کےلئے 13 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔ صوبائی ترقیاتی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ فیز ٹو پروگرام کو حتمی منظوری کے لیے سی ڈی ڈبلیو پی میں بھیجنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی سے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے فیز 2 کی منظوری لی جائے گی۔7 اضلاع کےسیوریج اور نکاسی آب نظام کی تشکیل کی منظوری لی جائے گی۔ملتان،حافظ آباد، اوکاڑہ، جھنگ، جہلم، سرگودھااورڈی جی خان شامل ہیں۔ملتان کے ڈسپوزل سٹیشن نمبر 9 کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔حافظ آباد، اوکاڑہ، جہلم اور جھنگ میں سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کا نظام تشکیل دیا جائے گا۔ڈی جی خان اور سرگودھا کے سیوریج نظام کی تشکیل کا کام مکمل کیا جائے گا۔صوبہ بھر میں نکاسی آب اور سیوریج نظام کی تشکیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ترقیاتی کاموں کی رفتار کو بڑھایا گیا ہے۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا ایجنسیوں کا جال صوبہ بھر میں پھیلایا جائے گا۔






