*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،لاہور میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیرصدارت ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے صوبائی دارالحکومت میں جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چناب روڈ کی تعمیر میں پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی کی سٹرکچر پلان روڈ کےآئندہ مالی سال کے مجوزہ پلان بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جی ون مارکیٹ کمرشل زون اور ٹولٹنن مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں

میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیااجلاس میں سبزہ زار مین بلیوارڈ، جان محمد روڈ اور دیگر کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر نیسپاک، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی ، ڈائریکٹر انجیرنگ اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button