وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کا مشن عملی تکمیل کی جانب گامزن ہے، پی سی آر ڈبلیو آر(PCRWR) رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام صوبوں میں سے لیے گئے پانی کے 27سیمپل فیل کیے گئے جس میں پنجاب کے8 برانڈز شامل تھے، تفصیلات کے مطابق فیل سیمپل والے یونٹس کی سیالکوٹ میں ایک، ساہیوال میں ایک اور ملتان میں چار پلانٹس کی پروڈکشن بند کی گئی ہے جبکہ آٹھ میں سے دو یونٹ پہلے ہی سیمپل فیل ہونے کی بنیاد پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بند کر دیے گئے تھے اور آٹھ میں سے دو یونٹ نئے کھلے تھے جن کو بند کر دیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا فیصل آباد میں واقع ایک پلانٹ کو بھاری جرمانہ اور ایک کو تفصیلی اصلاحی نوٹس جاری کیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی فلٹریشن پلانٹس کی سالانہ، ششماہی اور سہ ماہی سیمپلنگ کے علاوہ سرپرائز چیکنگ جاری رکھتی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا پانی کا سیمپل فیل ہونے پر پلانٹ کو تجویز کردہ اصلاح تک بند کردیا جاتا ہے،تجویز کردہ اصلاح مکمل کرنے تک پلانٹ کو مزید پروڈکشن کی اجازت نہیں دی جاتی۔اصلاح کرنے پر دوبارہ واٹر سیمپل کی رپورٹ ٹھیک آنے پر دوبارہ پلانٹ کو پروڈکشن کی اجازت دی جاتی ہے،پلانٹس میں موجود ورکرز کا میڈیکل لازم؛ فلٹرز تبدیلی ریکارڈ کی موجودگی بھی ضروری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا آلودہ ناقص پانی کی پروڈکشن اور فروخت میں ملوث پلانٹس کو مسلسل سربمہر رکھا جاتا ہے،وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے مطابق پانی کے سٹینڈرڈز اور کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، صحت عامہ کے تحفظ اور صحت دشمنوں کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی تفصیل اور معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں
Read Next
24 گھنٹے ago
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
2 دن ago
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ایک ہفتہ میں88 ہزار سے زائد انسپکشنز55لاکھ66 ہزار جرمانہ-سیکرٹری فوڈ سیفٹی
2 ہفتے ago
ڈاکٹر کرن خورشید کا بادامی باغ سبزی منڈی کا اچانک دورہ،ناقص انتظامات پر ای اے ڈی اے عامر حسین اور سیکرٹری اعجاز سلیم منیس معطل
2 ہفتے ago
پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں اور طلب و رسد کی 24/7 نگرانی جاری ہے-ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago





