ڈی سی سید موسیٰ رضا اور چیئرمین آل پنجاب ماڈل بازار ملک افضل کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس،اسسٹنٹ کمشنرز کی بریفنگ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور چیئرمین آل پنجاب ماڈل بازارز ملک افضل کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں ایم او آر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر بھی ان کے ساتھ شریک تھے. ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم او آر نے بریفنگ دی.

اجلاس میں متعدد آپشنز زیر غور اور 14 پوائنٹس پر ماڈل ریڑھی بازاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا. شاہدرہ، جی ٹی روڈ، منگا منڈی، شادمان، ملتان روڈ، اور گلشن راوی کے مقامات شامل ہیں. اسی طرح بیدیاں روڈ، سکائی لینڈ روڈ، کینال روڈ، مرحبا چوک بھی شارٹ لسٹ ہے. کوٹھا پنڈ فلیٹ، سول سنٹر مصطفٰی ٹاؤن، ملتان روڈ، اعظم گارڈن کے مقامات بھی اور ایل ڈی اے ایونیو ون، جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ، ویٹمین روڈ سنگھ پورہ بھی شامل ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ماڈل ہینڈ کارٹس و ماڈل ریڑھی بازاروں سے تجاوزات خاتمہ میں مدد ملے گی، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تجاوزات خاتمہ و ٹریفک روانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامات شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں.

جواب دیں

Back to top button