اپریل کے مہینے میں 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرشہر بھر میں ستھرا پنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔عوام تک صفائی کی بروقت سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ سی ای او بابر صاحب دین نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود بھی کماہاں آشیانہ روڈ، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد کا دورہ کیا۔گلی محلوں، بازاروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز، رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں، دکانداروں سے ملاقات کی۔ اہلِ علاقہ سے صفائی عملے کی ورکنگ کے بارے میں بات چیت بھی کی۔مثبت عوامی فیڈ بیک پر اچھا کام کرنے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اُن کی کارکردگی کو سراہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور میں 100سے زائد یونین کونسلز میں شہریوں کو گھر کی دہلیز سے ویسٹ کولیکشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔اپریل کے مہینے میں لاہور کی تمام 274 یونین کونسلز میں گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید برآں ہر یونین کونسلز میں 10 لوڈر رکشے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button