سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین شہر میں صفائی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔عوامی خدمت کے پیش نظر ایل ڈبلیو ایم سی نے اندرون لاہور فورٹ روڈ پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا،

جس میں سیاسی نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی نے خودعوامی مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں جبکہ بہترین عوامی فیڈ بیک پر اندرون لاہور کے زونل آفیسر اکبر کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ اندرون لاہور میں صفائی نظام کی مزید بہتری کیلئے 50 نئی ہینڈ کارٹس او رگلی محلوں کیلئے مزید رکشے فراہم کئے جائیں گے۔ پاکستان بھر سے سیاح اور کاروباری حضرات روزانہ بڑی تعداد میں اندرون لاہور آتے ہیں۔عوامی نمائندگان کی درخواست پر اسی ہفتے اندرون لاہور کی آٹھ یونین کونسلز میں ورکرز کی تعداد بڑھانے اورفورٹ روڈ، فوڈ سٹریٹ کے گرد نائٹ شفٹ میں بھی ورکرز تعینات کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے زیرِ اہتمام کھلی کچہری میں ن لیگ کی خواتین ایم پی ایز میڈم سنبل، باجی ممتاز،یو سی چیئرمین غلام دستگیر، ملک متین، جواد صمد، چوہدری نظافت، چوہدری فیصل،یو سی نمائندگان شاہد نور، ممتاز، چوہدری اسلم، عارف کشمیری، حاجی مکی، خالد بھٹی شریک ہوئے۔لوگوں کی دہلیز پر صفائی سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل کیے جانے پر اوراندرون لاہور میں صفائی کے بہترین انتظامات پر شرکاء کی جانب سے پنجاب حکومت زندہ باد، ایل ڈبلیو ایم سی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔مزید برآں اندرون لاہور کی صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ٹاؤن میں مرحلہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔






