آزاد جموں وکشمیر کے بلدیاتی نمائندوں نے مطالبات کی منظوری کے بعد دھرنا ختم کردیا

مظفرآباد (بلدیات ٹائمز) بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات منظور دھرنا ختم کر دیا گیا۔ مطالبات کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔ مرکزی ترجمان جاوید عارف عباسی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ

1۔ پہلا نوٹیفکیشن یونین سیکرٹری یونین کونسل کو چیئرمین یونین کونسل کے تابع کرانیکا تھا جو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے جاری کردیا ہے۔ اب سیکرٹری یونین کونسل محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دفاتر کی بجائے متعلقہ یونین کونسل کے دفتر میں بیٹھیں گے۔

2۔ دوسرا مطالبہ سیکشن نو کے تحت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ضلعی آفیسران کو ضلع کونسل کا ایک آفیشو ممبر کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا جو حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جاری نہیں کیا تھا۔ حکومت نے صرف چار ڈیپارٹمنٹس کا بطور ممبر نوٹیفکیشن جاری کیا جو بلدیاتی نمائندوں نے مسترد کردیا تھا۔ حکومت نے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے ڈیمانڈ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اب تمام ضلعی آفیسران اپنی کارکردگی اور فرائض کے حوالے سے ضلع کونسل کو جواب دہ ہونگے اور اجلاس میں بھی شریک ہونگے ۔

تیسرا مطالبہ بجٹ کی مد کا قیام اور اس میں رقم مختص کرنیکا ہے۔ حکومت نے اس بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی۔

جواب دیں

Back to top button