ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔ اجلاس میں پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹر و دیگر کیسز کا جائزہ و منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سکولوں کے کیسز میں منظوری سے قبل ڈراپ لین اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تعلیمی اداروں کے کیسز پیش کرنے سے قبل تمام ایس او پیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ پی اینڈ ڈی کمیٹی میں کیسز کی منظوری سے قبل پنلٹی فیس کی ریکوری یقینی بنائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لینڈ یوز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کمرشل استعمال والے املاک سے پلنٹی کا حصول یقینی بنایا جائے۔ پی اینڈ ڈی کمیٹی سے منظور شدہ کیسز کی پراسیسنگ بروقت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر لا، ایم سی ایل، ٹیپا، واسا اور ٹاؤن پلاننگ کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button