ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس،30 جون فیز ون کی ڈیڈ لائن

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا. اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مدثر نواز موجود تھے.

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نشتر، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ ،واسا و نیسپاک نمائندگان نے بھی شرکت کی. تحصیل نشتر اور تحصیل رائیونڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سکیموں کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت کوئی کچی گلی نہ رہے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام منصوبے کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ 30 جون تک فیز ون کی ڈیڈ لائن ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈویلپمنٹ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button