ایل ڈبلیو ایم سی کارمضان صفائی پلان پر عملدرآمد جاری،آخری عشرے سے قبل لاہور کے 9ٹاؤنزمیں 1500 مساجد کی صفائی دھلائی کا ہدف مکمل کر لیاگیا۔ بابر صاحب دین

لاہور ویسٹ کمپنی کی جانب سے دوران ِ رمضان روزہ داروں کو صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے صفائی کے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے رمضان صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے آخری عشرے سے قبل 1500 مساجد کی صفائی دھلائی کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات، جامع مساجد اور ممکنہ راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے 16 رمضان سہولت بازاروں اور سستے چینی مراکز پر 100 سے زائد ورکرز صفائی فرائض پر تعینات ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے رمضان سہولت بازاروں کے اطراف 50 سے زائد کنٹینرز اور 43 ویسٹ بنز نصب کی گئی ہیں۔رمضان سہولت بازاروں میں صبح اور شام کی شفٹ میں 100 سے زائد ورکرز صفائی انتظامات پر مامور ہیں۔ہر سال کی طرح شہر میں سجنے والے 45 سے زائد بڑے افطار دستر خوانوں کی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہر میں موجود 250 چھوٹے بڑے قبرستانوں کی صفائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔ مزید برآں رمضان سہولت بازار سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

Back to top button