ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ورلڈ فارسٹ ڈے پر شجر کاری کی خصوصی مہم بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور ڈائریکٹر انوائرمنٹ ریحان اطہر نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ وزیراعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے ورلڈ فارسٹ ڈے پر "پلانٹ فار پاکستان” کے تحت خصوصی مہم کا آغاز کرے گا۔

ایل ڈی اے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر شہر میں دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد پودے لگائے گا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن، سبزہ زار، ایل ڈی اے سٹی اور دیگر مقامات پر بھی پودے لگائے و مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے تعاون سے ایک لاکھ پچاس ہزار پودے لگوائے گا۔ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور ایونیو ون میں آنے والے شہریوں کو مفت پودے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ایل ڈی اے کے تمام ہاؤسنگ ڈائریکٹرز اپنی اپنی سکیموں میں بھی پودے لگائیں۔ ایل ڈی اے شہر میں مختلف پوائنٹس پر پودے مفت تقسیم کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے سکولوں کے بچے بھی خصوصی مہم میں بھر چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبائی دارالحکومت کو گرین اینڈ کلین بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف انجینئر، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر انوائرمنٹ اور چیف میٹرو پولیٹن پلانر نے شرکت کی۔






