*سپورٹس کمپلیکسز کا مقصد شہریوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات کے مواقع فراہم کرنا ہے، ممبرشپ کو مزید آسان اور سروسز کو بہتر بنایا جائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکسز بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کنال نزد ای ایم ای اور سپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ، سبزہ زار اور تاجپورہ کامیابی سے چل رہے ہیں۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کی ممبرشپ مہم کامیابی سے جاری ہے۔ممبر شپ کے حصول کے لیے پہلے آنے والے ممبران کو رعائتی قیمت پر ممبرشپ آفر کی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کنال نزد ای ایم ای کی ممبرشپ کی پروموشنل مہم کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ 10 اپریل تک آنے والے ممبران کو رعائتی قیمت پر ممبرشپ فراہم کی جائےگی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس مینار پاکستان کی ممبرشپ مہم چلانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس نے سپورٹس کمپلیکسز کے آپریشنل و انتظامی امور بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس اسلامیہ گراؤنڈ کے درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکسز کا مقصد شہریوں کو کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکسز کی ممبرشپ کو مزید آسان اور سروسز کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button