کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کی منظوری کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ لاہور، قصور اور شیخوپورہ کی 5 ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔

اجلاس میں ایل ڈی اے کی راوی تا شاہدرہ برجز کی ری ویمپنگ سکیم، 20 بیڈ سرجری وارڈٹی ایچ کیو چونیاں، ٹی ایچ کیوکوٹ رادھا کشن رہائشی ریوائزڈ سکمیں، فیروزوالہ اور مرید کے ہیلتھ فیسیلیٹیز اپگریڈیشن ریوائزڈ سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ڈی سی لاہور آفس کمپاونڈ کے کچھ حصوں کی ری ویپمنگ کی ریوائزڈ سکیم کی بھی منظوری دی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کسی ترقیاتی سکیم میں پرائس ویری ایشن کی مکمل جانچ، سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور جاوید رشید چوہان، چیف انجینیر ایل ڈی اے اسرار سعید اور لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔






