دنیا کے ایک ہزار بہترین شہروں کا انتخاب 5 پاکستانی شہر بھی شامل

آکسفورڈ اکنامکس کی جانب سے پہلی بار دنیا کے ایک ہزار شہروں کی جامع درجہ بندی پر مبنی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جس میں معیشت، ہیومین کیپیٹل، معیار زندگی، ماحولیات اور طرز حکمرانی سمیت 27 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔فہرست کے مطابق پاکستان کا سب سے بہترین شہر اسلام آباد / راولپنڈی ہے جو ایک ہزار شہروں میں 578 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی شہروں میں دوسرا نمبر لاہور کا ہے جو مجموعی طور پر 878 ویں نمبر پر ہے جبکہ پشاور تیسرے (895 ویں نمبر پر)، کراچی چوتھے (918 ویں نمبر پر) اور کوئٹہ 5 ویں (940 ویں نمبر ) پر موجود ہے۔

دنیا کا بہترین شہر نیویارک قرار دیا گیا ہے جس کے بعد لندن، سان جوز، ٹوکیو، Seattle، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، میلبرن اور زیورخ ٹاپ 10 شہروں میں شامل ہیں۔

دنیا کے 50 بہترین شہروں میں امریکا اور یورپ کا غلبہ رہا ہے. ٹوکیو کے علاوہ سیئول (41 ویں) اور سنگاپور (42 ویں) ایشیا کے بہترین شہر قرار پائے۔

آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق گلوبل سٹیز انڈیکس میں دنیا بھر کے ایک ہزار بڑے شہروں کی خوبیوں اور کمزوریوں کا تجزیہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button