وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل عیدی، صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سپیشل طلبہ کو عید گفٹ کی فراہمی کاآغازکردیاگیا-عید کی تعطیلات سے قبل 40ہزار بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا- معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہورمیں 3سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خود جا کر وزیراعلی مریم نواز کی طرف سے سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے-پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کرنے کاآغاز کردیاگیاہے- معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن جوہرٹاؤن میں خود جا کر وزیراعلی مریم نواز عیدگفٹ مہم کا آغاز کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن علامہ اقبال ٹاؤن اورگورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی سپیشل طلبہ کو عید گفٹ پیش کئے- معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ اور کارڈ پیش کئے اوراظہار شفقت کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل بچو ں کو وزیراعلی مریم نوازشریف کی طرف سے عید مبارک کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا-وزیراعلی مریم نواز شریف کی طرف سے عید گفٹ ملنے پر سپیشل طلبہ نے اظہار مسرت کیا اور اپنے پیارے معصومانہ انداز میں وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا-معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں پودا بھی لگایا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کو عید گفٹ دے کر خوشیوں میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔سپیشل بچوں کو خوش دیکھنا بہت بڑی خوشی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سپیشل بچوں کے لئے پنجاب بھر میں نئے اور منفرد پراجیکٹ لارہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

