پاکستان ریلوے نے جشن آزادی کی مناسبت سے اس سال یوم آزادی کے موقع پر آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے
آزادی سپیشل ٹرین ملک بھر میں 22 دن تک ٹریک پر رواں دواں رہے گئی۔
آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو نمایاں کیا جائے گا۔
کیرج فیکٹری نے ریلوے ہیڈکوارٹر سے 10جرمن اے سی کوچز کی فراہمی کی ہدایات کردی، اے سی کوچز میں پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو عیاں کیا جائے گا۔ بوگیوں میں پاکستان کی تاریخ، آزادی کی تحریک، شہداء کی زندگی سمیت قومی ہیروز کے کارنامے آویزاں کیے جائیں گئے
آزادی ٹرین 7 سال کے وقفے کے بعد اس سال چلے گی.






