*عید پر عوام الناس کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ*

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک ،ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز و انجینئرنگ ونگ شریک ہوئے۔اجلاس میں عید الفطر کی تیاریوں اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

*عید پر عوام الناس کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام واسا آپریشنل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ*

تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹیننس کو عید الفطر کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم میں موثر انداز میں چلانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کریں کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے اجلاس میں مزید کہا کہ تمام فیلڈ دفاتر فعال اور عملہ مکمل متحرک رہے تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ کی جائے۔ ایم ڈی واسا

تمام ترقیاتی سکیموں کے اردگرد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے اور تمام کھلے ہوئے گھڈوں کو فوری مرمت کیا جائے۔سیوریج کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو مسلسل الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروائیں۔تمام آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ عید کے دنوں میں ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔تمام ترقیاتی منصوبوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا لاہور نے عید الفطر کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button