صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے وحدت کالونی رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے اشیاء خورونوش بالخصوص آٹا اور چینی کے معیار، قیمت اور وزن بارے استفسار کیا۔ماہ رمضان کی بنیادی ضروریات بیسن، کھجوروں اور سبزی کے سٹالز کا بھی خصوصی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو فول سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایمرجنسی کیمپ میں آئی بزرگ خاتون کی خیریت بھی دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی ،صفائی اور قیمتوں کی نگرانی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ایک ہی چھت تلے اشیاء ضروریہ کے سامان کی مناسب نرخوں پر فراہمی عوامی سہولت ہے۔ عام مارکیٹ کی نسبت اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں واضح کمی ہی حقیقی ریلیف ہے۔ اس موقع پر سہولت بازار، ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور محکمہ فوڈ کے حکام بھی موجود تھے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
15 گھنٹے ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
1 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
1 دن ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
2 دن ago






