حکومتِ پنجاب کے وژن کی روشنی میں واسا لاہور سرگرمِ عمل، شکایات کے فوری ازالے کا حکم

واسا لاہور حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بہترین نکاسی آب اور فراہمی آب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشنز نے بذریعہ ویبنار شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ڈی واسا نے تمام ٹاؤنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت کی کہ ماہِ رمضان کے دوران شہریوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں پانی کی بلا تعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں قائم لاری ہائیڈرینٹس اور فائر ہائیڈرینٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات ممکن ہوں۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ پانی اور سیوریج سے متعلق تمام شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنایا جائے۔ مزید برآں، تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button