کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ سیل پوائنٹس پر سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے، ان سپاٹ چیکنگ ہوگی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 24گھنٹے میں 10ہزار 668انسپیکشنز کی گئی جس میں سے 496 اوورچارجنگ پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں، ناجائز منافع خوری پر 21لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد، 15 ایف آئی آر درج اور 19 افراد گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورڈویژن میں سرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر بھی کاروائیاں کی گئی اور 51 کو جرمانے کیے گئے۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سرکاری نرخناموں کا نفاذ اور پرائس مجسٹریٹس کارکردگی کا جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور کے پرائس مجسٹریٹس طلب اور ہر تحصیل و مجسٹریٹ کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے کمشنر لاہور کو پرائس کنٹرول چیکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پرائس چیکنگ کیلئے 24گھنٹے میں 2551 انسپیکشنز کی گئیں، لاہور میں 133 اوورچارجنگ پر 12لاکھ 33ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، لاہور میں گرانفروشی پر 12 ایف آئی ارز درج اور 9گرانفروش گرفتار کیے گئے، لاہور میں سرکاری نرخنامے آویزاں نہ ہونے پر کاروائیاں کی گئی اور 29 کو جرمانے کیے گئے، لاہور میں ماڈل ٹاون تحصیل میں پرائس چیکنگ صورتحال و انسپیکشنز ٹاپ پر رہیں۔کمشنرلاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو سرکاری نرخناموں کا نفاذ کے لیے پرائس مجسٹریٹس کارکردگی کا جائزہاور مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کہ ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشی و ناجائز منافع خوری پر زیرو ٹالرنس ہے، مارکیٹ کی سخت نگرانی کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہورڈویژن میں 31 رمضان سہولت بازار فعال ہیں، پرائس کنٹرول کیلئے مجسٹریٹس اور پیرا فورس فیلڈ میں متحرک رہے، رمضان بازاروں کے علاوہ اوپن مارکیٹس میں 22 اہم بازاروں کی بھی مکمل پرائس چیکنگ ہورہی ہے، لاہور کے 23 سمیت لاہور ڈویژن میں 51رمضان دسترخوان فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 27 ہزار412 حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں،1لاکھ 54ہزار717 مستحقین کی دہلیز پر جاکر رمضان کارڈز وصول کرائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10رمضان تک ہر حقدار کی دہلیز پر ایکٹیویٹڈ کارڈ فراہم کیا جائیگا، رمضان کارڈ میں10ہزار روپے حقدار کیلئے ہیں۔کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایڈیشنل کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
*لاہور ڈویژن میں 3لاکھ 27 ہزار412حقداروں کو رمضان راشن کارڈز تقسیم کیے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان کا ”مریم کے مہمان “رمضان دسترخوانوں کا دورہ۔افطاری*
3 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان کا ٹاون ہال میں تمام مجسٹریٹس و پیرا فورس کے ساتھ اہم سیشن*
4 دن ago
*رمضان کارڈ میں10ہزار روپے حقدار کیلئے ہیں۔کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ
Related Articles
پرائس کنٹرول میکانیزم کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں، غلطی کی گنجائش نہیں، ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور اور علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس، امن و امان کا جائزہ
1 ہفتہ ago
*تمام اضلاع کی ہر تحصیل میں رمضان بازار اور دسترخوان لگائے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان*
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس،رمضان نگہبان پیکیج کے تحت کارڈز۔رمضان دسترخوان ۔ستھرا پنجاب۔بیوٹیفکیشن سکیمز کا جائزہ
1 ہفتہ ago


