*غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کی خصوصی مہم جاری،مختلف سکیموں میں 39املاک سربمہر4املاک مسمار*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کاغیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے39غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر جبکہ4غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، گلبرگ، نیو گارڈ ن ٹاؤن،سمن آباد، ریلوے اسٹیشن کالونی،یو بی ڈی کینال کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔ٹیموں نے پلاٹ نمبر135این سمن آباد پر غیرقانونی تعمیر پر مسمار کر دی، کینال روڈ پرنجی سٹور میں غیر قانونی اضافہ مسمار کر دیا۔پلاٹ نمبر11ریلوے اسٹیشن کالونی پر غیرقانونی تعمیر مسمار، انڈیگو کینال فورٹ کینال روڈسے متصل زیر تعمیر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کے دوران شادمان میں 15، گلبر گ اورنیوگارڈن ٹاؤن میں 24املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں ریستوران،نجی سکول،سٹور، سیلون، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرغیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button