*وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹی آف مینجمنٹ کے 9 رکنی وفد کی خصوصی شرکت*

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی آف مینجمنٹ کے 9 رکنی وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں لینڈ یوز میپنگ، ریکارڈ مینجمنٹ، جیو ٹیگنگ اور ٹاؤن پلاننگ میں ڈیجیٹل ٹرینڈز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ میں جدید ٹرینڈ اپنانے کے لیے تعلیمی اداروں سے پارٹنرشپ بڑھا رہا یے۔ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے مختلف تعلیمی اداروں سے اشتراک کرکے اپنی استعداد کار میں اضافہ کر رہا ہے۔

یو ایم ٹی کے طلباء و طالبات کو ایل ڈی اے انٹرن شپ پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا۔ایل ڈی اے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اور اربن ریجنریریشن ماڈل کے تحت ترقیاتی کام کر رہا ہے۔ لاہور کو ڈسٹ فری سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کوشاں ہے۔ایل ڈی اے یو ایم ٹی کے ساتھ ایم او یو بھی جلد سائن کرے گا۔اجلاس میں چیف آئی ٹی آفیسر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، ڈائریکٹرز انجینئرنگ، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button