وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک منصوبے پر کنٹریکٹر کو کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کہا کہ پیڈسٹرین برج پر سلیب ڈالنے کا کام آئندہ چند روز میں مکمل کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا میں ترقیاتی کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ںریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھائی چوک سے کچہری جانے والی سڑک پر املاک کی مسماری کے بعد سڑک جلد مکمل کر لی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے تمام پہلوؤں پر اہداف کے حصول کے لیے اضافی لیبر تعینات کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی طاہر فاروق نے سرکلر روڈ پر املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا پر کام تیزی سے جاری ہے۔ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی ہیں، ریلوے اسٹیشن سے منسلک دیوار پر بھی بیوٹیفکیشن کے کام جاری ہیں۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن منصوبوں کی تکمیل سے پورے علاقے کو نئی شکل ملے گی۔منصوبوں کی تکمیل سے تجاوزات اور گندگی کا خاتمہ، علاقہ ڈسٹ فری ہو گا۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
3 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
3 دن ago
گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات
3 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
Related Articles
مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی علی اعجاز کے ہمراہ فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، عطا بخش روڈ اور کماہاں لدھر روڈ کا دورہ
4 دن ago
ایل ڈی اے انتظامیہ نے ٹاؤن پلاننگ زون فور فائیو،سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،اے ڈیز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے
4 دن ago




