ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے صوبائی دارالحکومت میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن داتا درباراور بھاٹی چوک کے اطراف کا دورہ کیا۔لاری اڈا اور ریلوے اسٹیشن دورے کے موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے لاری اڈا کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کو تجاوزات ہٹانے اور پارکنگ منظم کرانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن کے اطراف اور پارکنگ ایریا میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ دی۔سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف املاک کا فساڈ اپ گریڈ کیا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن کے اطراف ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئیں۔ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ایریا اور اطراف میں ترقیاتی کام دو شفٹوں میں جاری ہیں۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار اور بھاٹی چوک ری ماڈلنگ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے پیش رفت بارے بریفنگ دی۔داتا دربار کی توسیع اور پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ پر کام دن رات جاری ہے۔پیڈسٹرین انڈرپاس کی ریٹیینگ والز پر کام جاری ہے۔ کچہری چوک سے آزادی چوک کی جانب سڑک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار سے کچہری چوک کی جانب واک ویز پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔






