وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کو تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے، کسی کو سرحدی علاقوں کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔ پاک افغان سرحدی صورتحال پر یہاں سے جاری ایک اہم بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی اور بیرونی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں، سرحدی علاقوں کے عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر عوامی خدشات سے آگاہ ہیں اور سرحدی علاقوں کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ طرز عمل ناگزیر ہے۔
Read Next
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت 57 ویں صوبائی کابینہ اجلاس،اہم فیصلے،خطاب
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
7 دن ago
وزارتِ ریلوے،حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجراء کی منظوری
2 ہفتے ago
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو!
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
2 ہفتے ago
خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کی گھر گھر گنتی اور جامع سروے کیا جائے گا،متعلقہ محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 ہفتے ago
بھامالاہری پور،سیٹھی ہاؤس پشاور،بریکوٹ سوات اور گور گھٹری پشاور یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل
2 ہفتے ago



