وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور پارکنگ کمپنی نے عید کی شاپنگ کے ایام بالخصوص چاند رات کے لئے انتظامات پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ ترجمان لی پارک کے مطابق پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ روکنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو لی پارک اور ایم سی ایل کے اہلکاروں پر مشتمل ہیں۔ سی ای او لاہور پارکنگ نوید ورک نے خود بھی مختلف پارکنگ سائٹس کے اچانک دورے کئے اور شہریوں سے مقررہ پارکنگ فیس کی وصولی سے متعلق فیڈ بیک حاصل کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ لی پارک کے سٹاف میں خصوصی طور پر 400 جیکٹس تقسیم کر دی گئی ہیں جن پر شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن 80010001 نمایاں طور پر درج ہیں۔ اس ضمن میں سی ای او نوید ورک نے کہا کہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اوورچارجنگ اور غیر قانونی پارکنگ پر ایک ہفتے میں 48 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو اوورچارجنگ کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اصول اپنایا گیا ہے۔ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور اوورچارجنگ کرنے والوں کو پولیس کے حوالے کریں گے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*مجھے کارکردگی کی بنیاد پر پرکھا جائے، ماضی کےنمائندگان سے بھی پوچھا جائے کہ ڈسکہ کیلئے کیا کیا: میاں ذیشان رفیق*
2 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ*
2 دن ago
*سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کا کلر کہار، اٹک اور حضرو کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ*
2 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے کنٹریکٹ پر تعینات ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ کے 32 افسران کو گریڈ 17 میں ریگولر کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
*ایک سو مثالی دیہات میں بچوں کی سو فیصد برتھ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز*
Related Articles
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
5 دن ago


