شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا ٹھیکہ دو ارب روپے میں نیلام

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کا ٹھیکہ ایک ارب 99 کروڑ روپے میں نیلام کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کی ڈائریکشن پر آئندہ مالی سال کے لئے ٹھیکہ کی دوبارہ نیلامی کی گئی۔جس سے کمپنی کو 12 کروڑ روپے کی زائد بولی آئی۔اس سے قبل نیلام عام میں لاہور کی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی آخری بولی ایک ارب 87 کروڑ روپے تھی ۔گذشتہ بولی میں حاجی اسماعیل نے ٹھیکہ حاصل کیا تھا دوبارہ بولی میں ملک ریاست سے سب سے زیادہ بولی دے کر ٹھیکہ اپنے نام کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button