خواجہ احمد حسان کی جانب سے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور مرحومہ کے ایصال ٽواب کی لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔خواجہ احمد حسان نے ڈی سی لاہور سید موسی رضا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ
اللہ تعالیٰ والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور آپ کو اور آپ کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے، اور اس غم کی گھڑی میں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کو اس مشکل وقت میں ہمت اور طاقت دے۔اس موقع پر خالد ہاشمی ، میاں بابر و دیگر لوگ موجود تھے۔






