کلین مشن کے حوالے سے تحصیل رائیونڈ کے مختلف مقامات کے دورے کیے گئے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شریف میڈیکل سٹی روڈ پر صفائی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام روزانہ
⁰ کی بنیاد پر فیلڈ ورکرز کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں. انہوں نے کہا کہ صفائی میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور صفائی معاملے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلی، محلوں و سڑکوں پر صفائی نظام معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل بہتر بنایا جائے اور بصری آلودگی کا باعث بننے والے عوامل(بینرز، پوسٹرز و فلیکسز) فی الفور اتروائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ دکانوں کے باہر، سڑک کنارے، سروس لین پر ہرگز تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں اور خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے اور گرفتاریاں و جرمانے عائد کئے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، فی الفور کلئیر کروائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں.






