ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر تحصیل شالیمار میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہے. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے قیادت میں ٹیموں کی کارروائیوں کے دوران دو غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا. پاکستان سنٹر کے سامنے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ بند کرنے کے بعد دوبارہ فعال پایا گیا.

غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ باغبانپورہ میں لی پارک پارکنگ اسٹینڈ جعلی رسیدیں جاری کرتا ہوا پایا گیا اور لی پارک اسٹینڈ پر جعلی رسیدیں اور فرضی جرمانہ بکیں بھی برآمد کی گئی ہے. ٹھیکیدار کے پاس جعلی جرمانے کی بکیں بھی برآمد ہوئیں ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی ضروری ہے.






