ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا دوسرا اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چودھری شہبا زاحمد وائس چیئرمین واسا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ، ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی و پارلیمانی سیکرٹری ہاوسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ، ممبر ٹیکنیکل عبدالحنان اور اکبر شیخ بھی شریک ہوئے۔گورننگ باڈی اجلاس میں 9 ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کی 6 اہم اسٹرکچر پلان سڑکوں کی تعمیر کی اصولی منظوری دی گئی۔گورننگ باڈی اجلاس میں سٹرکچر پلان روڈ شوق چوک تا ڈاکٹر ہسپتال کی تعمیر،سٹرکچر پلان روڈ شادیوال چوک تا نظریہ پاکستان روڈ کی تعمیر ، سٹرکچر پلان روڈایکسپوسنٹر تا خیابان جناح فیز ون کی تعمیر ، سٹرکچر پلان روڈ(نیلم روڈ) پائن ایونیو تا فیروز پورروڈ کی تعمیر ، سٹرکچر پلان روڈ ایکسپوتارنگ روڈ فیز ون کی تعمیر اور سٹرکچر پلان روڈ(چناب روڈ) ایل ڈی اے سٹی تاصوئے آصل کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیوون ،جوبلی ٹاون اورموہلنوال سکیموں میں مساجدکی منیجمنٹ اور ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز کی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل بارے بھی ایجنڈے پیش کیے گئے۔اجلاس میں سٹرکچرز پلان روڈز کی انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ کے لیے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ چارجز لگانے کا ایجنڈا بھی پیش کیاگیااور پیلرا اور ایل ڈی اے کے مابین بقیہ پراپرٹی ریکارڈ کی سفٹنگ، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن، ٹیکنالوجی شیرنگ اور باہمی تعاون بارے ایم او یو کرنے کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانرز ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ایل ڈی اے، ٹیپا اور واسا کے متعلقہ افسران ، ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک اور فنانس کے نمائندگان نے شرکت کی۔