پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی کا تعمیراتی خلاف ورزیوں کی ڈیٹیکشن کا نظام 15 فروری سے کام شروع کر دے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب سپیشل spatial پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے) کا تعمیراتی خلاف ورزیوں کی ڈیٹیکشن کا نظام 15 فروری سے کام شروع کر دے گا جبکہ پلاننگ سپورٹ سسٹم (پی ایس ایس) کا کنٹرول ماڈیول بھی اُسی روز فعال ہو جائے گا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر سہیل کیفی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر پی ایس پی اے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ایس ایس کا پنجاب حکومت کے ای بِز سے منسلک ہونا بہت بڑی سہولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سکیموں کا پراسیسنگ پورٹل "ای- کنسٹرکشن” کام شروع کر چکا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پی ایس ایس کو زیادہ آسان اور جامع بنائیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ گرین ایریاز کو کسی پلاننگ کے بغیر استعمال کرنے کا کلچر اب ختم ہو جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز خود پی ایس پی اے کی چیئرپرسن ہیں۔ بااختیار اتھارٹی کے قیام سے ماسٹر پلاننگ کا کام مزید آگے بڑھے گا۔ اجلاس کے دوران سپیشل پلاننگ اتھارٹی کے لئے ضروری اشیا کی فراہمی کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے کو سمری تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اس حوالے سے تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button