گجرات: صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ بارش کے بعد نکاس کے پانی کے نکاس کے عمل کا جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اس موقع پر کچہری چوک گجرات میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر میں سیوریج کے مسائل مستقل حل کے لیے پلان وضع کیا جارہا ہے، سیوریج سکیم کے لیے سروے کیا جارہا ہے گجرات شہر کے اسٹیٹ آف دی آرٹ عالمی معیار کے مطابق سیوریج سسٹم لارہے ہیں، گزشتہ روز گجرات شہر میں 84 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ جیل چوک کے اطراف 140 ایم ایم بارش ہوئی شہر سے پانی کے نکاس کے ضلع انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہیں، پانی کے نکاس کے لیے ہوی مشینری و ہیومن ریسورس استعمال کیا جارہا ہے صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پوری استعداد کے ساتھ چل رہے ہیں تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے، صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ شہر سے پانی کے فوری نکاس کے لیے بہترین اقدامات کئے جائیں، نشینی علاقوں میں خصوصی سیوریج اسکواڈ تعینات کئے جائیں، سیوریج لائنوں اور نالوں کی مسلسل صفائی کی جائے ۔
Read Next
12 گھنٹے ago
یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے سالانہ انتخابات کی تقریبِ حلف برداری،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہیڈ بمبانوالہ تا نندی پور 12.30 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
3 دن ago
𝐄𝐯𝐢𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐏𝐥𝐚𝐧𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐑𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐬 𝐚 𝐍𝐞𝐰 𝐌𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐕𝐢𝐨𝐥𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐭𝐞𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐲𝐬𝐭𝐞𝐦
4 دن ago
"ستھرا پنجاب” کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان تشکیل دے دیا گیا
4 دن ago
Punjab launches pilot system for monitoring commercial construction activities
Related Articles
پنجاب میں کمرشل تعمیراتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا تجرباتی آغاز،وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وی ڈی ایس کا افتتاح کیا
4 دن ago
عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی آپریشن کی کامیابی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا ڈسکہ میں شاندار استقبال
1 ہفتہ ago



