وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے زیر صدارت خصوصی اجلاس،
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(پیرا) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی مئی میں لاہورڈویژن میں فنکشنل ہوگی۔
”پیرا“تجاوزات کے خاتمے،پرائس کنٹرول اوردیگر امورسرانجام دے گی۔14اگست تک ”پیرا“کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں فنکشنل کردیا جائے گا۔”پیرا“ 519انفورسمنٹ افسران اوردیگر سٹاف کی ابتدائی ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ۔”پیرا“ کے ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا۔





