یونیسف پاکستان کے وفد نےپنجاب آب پاک اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کو خصوصی طور پر قصور میں واقع سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کروایا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب آب پاک اتھارٹی سید زاہد عزیز اور یونیسیف سے مسٹر تاکاحاشی کی دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی۔سید زاہد عزیز نے بتایا کہ ضلع قصور میں واقع بدرپور گاؤں میں یونیسیف کے تعاون سے سرفس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا گیا۔سرویز کےمطابق متعلقہ گاؤں کے زیر زمین پانی میں آرسینک کی مقدار خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی۔پنجاب آب پاک اتھارٹی نے یونیسیف کے مالی تعاون سے اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ متعارف کروایا۔ڈائریکٹر پروجیکٹس سنٹرل شرجیل حسین نے وفد کو بریفنگ دی اور دورہ کروایا ۔مسٹر تاکاحاشی کو آب پاک اتھارٹی کے دیگر منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔سید زاہد عزیز نے مزید کہا کہ پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں میں یونیسیف کی خدمات قابل تعریف ہیں۔مسٹر تاکاحاشی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے زیر انتظام پانی کے منصوبوں کی تعریف کی۔یونیسف سے دیگر افسران میں مس ملیحہ نقوی واش افسر اور آب پاک اتھارٹی سے ڈائریکٹر پروجیکٹس زہیب بٹ بھی میٹینگ میں موجود تھے۔






