نو پرافٹ نو لاس، لاہور میں نو عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کے لئے 6جون ڈیڈ لائن مقرر

بلدیہ عظمیٰ لاہور عید الاضحٰی پر 9 عارضی مویشی منڈیاں لگائے گی ۔تمام مویشی منڈیاں نو پرافٹ نو لاس کے تحت لگائی جائیں گی ۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے 6 جون تک مویشی منڈیوں کے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اس سے قبل مویشی منڈیوں کو فعال کیا جائے گا۔ایل ڈی اے ایونیو ون ،پائن ایونیو، سگیاں روڈ ، اور ملتان روڈ پر مویشی منڈیاں لگائی جائیں گئیں ۔ رائیونڈ روڈ ، برکی روڈ نزد پیراگون، ایل ڈی اے سٹی،کاہنہ کاچھا ڈیفنس روڈ،این ایف سی اڈہ رکھ چھبیل،سیرین فارم ہاؤس لکھو ڈھیر منڈیاں قائم کی جائیں گی ۔عارضی مویشی منڈیوں میں ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ، صاف پینے پانی، صفائی، لائٹس، پارکنگ ،شامیانے، سکیورٹی کیمروں ،بیت الخلا ،سائن بورڈز،ماسک وغیرہ کو یقینی بنائے گی۔ 10 الائیڈ محکمے عارضی مویشی منڈیوں میں خدمات سرانجام دیں گے۔پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں اور بیوپاریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہیں

جواب دیں

Back to top button