کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، جس میں کوئٹہ کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کی بنیادی وجہ بعض ٹھیکہ داروں کی عدم سنجیدگی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ جو کمپنیاں یا ٹھیکہ دار مقررہ ٹائم لائن یا معیار پر پورا نہیں اتریں گے، انہیں بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔ اب وقت آ چکا ہے کہ بلوچستان کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے، اور ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی سستی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس عمل پر پاکستان کے ہر فرد کے شکر گزار ہیں۔مانگی ڈیم سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم پر کام جاری ہے، اور اس کی تکمیل کے بعد کوئٹہ میں پانی کی قلت کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا۔ سمی دین سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ سمی دین نے پاکستانی جھنڈا جلانے کی تردید کی ہے، تاہم جھنڈے کو نظر آتش کرنے والی خاتون بہرحال بی وائی سی کی ہی کوئی کارکن تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بات کا مقصد کسی فرد کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ بی وائی سی کے عزائم کو بے نقاب کرنا تھا، تاکہ ان لوگوں کو حقائق سے آگاہ کیا جا سکے جو اسے پرامن احتجاجی تنظیم قرار دیتے ہیں۔
Read Next
1 ہفتہ ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت اجلاس،بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010ء میں ضروری ترامیم دیگر امور کا جائزہ
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر دکی بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی،ریڑھیاں مختص مقام پر منتقل
اگست 13, 2026
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
جولائی 15, 2026
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات، دھرنا مؤخر اور او پی ڈیز کی بحالی کا اعلان
Related Articles
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
مئی 12, 2026
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
مئی 12, 2026
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
مئی 9, 2026


